Advertisement

پاک بھارت سیریز ، بی سی سی آئی کی ہری جھنڈی کا انتظار

پاک بھارت سیریز کے انعقاد کے لیے دبئی کرکٹ کونسل نے اپنے یہاں کروانے کی پیشکش کردی ہے۔

خلیج ٹائمس کے مطابق دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمان فلک ناز کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں پندوستان اور پاکستان کی سیریز کی میزبانی کرنے کو تیار ہیں، سب سے اچھی بات یہ ہوگی یہ دونوں ممالک سیریز یہاں دبئی میں کھیلیں۔

عبدالرحمان فلک ناز کا کہنا تھا کہ پہلے جب پاکستان اور بھارت کے مقابلے یہاں ہوتے تھے تو جنگ جیسا ہوتا تھا لیکن یہ ایک اچھی لڑائی ہوتی تھی جس کا مرکز کھیل ہوتا تھا لیکن اب بھارت اور پاکستان کے درمیان رشتوں کا اثر کرکٹ پر بھی پڑا ہے۔

عبدالرحمان فلک ناز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت گزشتہ کئی سالوں سے صرف آئی سی سی ایونٹ میں ہی ایک دوسرے سے میچ کھیلتی آئی ہیں، اگر ہم بھارت کو سال میں ایک یا دو مرتبہ یہاں آنے کے لیے رضامند کرلیں تو یہ شاندار ہوگا۔

عبدالرحمان فلک ناز کا مزید کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اب صرف بی سی سی آئی کی ہری جھنڈی کا انتظار ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سال 13-2012 کے بعد سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی جبکہ کرکٹ شائقین کو ہمیشہ سے پاک بھارت سیریز کا انتظار رہتا ہے اور ساری دنیا کی نظریں اس سیریز پر ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ میں پاک بھارت سیریز کا مقابلہ ہوا جس کو دنیا بھر میں تقریباً 16 کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version