ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن

اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار بالنگ کے سبب بھارت کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
دبئی میں جاری اہم میچ میں بھارت نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو محض 85 رنز پر ڈھیر کردیا ہے۔
بھارت کو سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات برقرار رکھنے کے لیے مذکورہ 86 رنز کا ہدف 7.1 اوورز میں عبور کرنا ہوگا۔
بھارت اس وقت 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور افغانستان4 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
افغانستان سے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کے لیے بھارت کو یہ ہدف 8.5 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
بھارت اگر یہ ہدف 7.1 اوورز میں حاصل کرلیتا ہے تو اس کا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بھی بہتر ہوجائے گا۔
بھارت کو پھر بھی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے نمیبیا کے خلاف آخری میچ جیتنا اور نیوزی لینڈ کی افغانستان کے خلاف شکست کا انتظار کرنا ہوگا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

