Advertisement

شاہ نواز دھانی کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار آغاز

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے قومی فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جاری ہے جس میں ڈیبیو کرنے والے قومی فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی ہے جبکہ شاہ نواز دھانی نے یورکر بول کرواکر بنگلادیش کے اوپنر کھلاڑی نجم الحسین شنٹو کو 5 رنز پر آوٹ کیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے پلیئنگ الیون کا حصہ بننے والے شاہ نواز دھانی کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کو میچ کھیلنے کی نوید سناکر دعائیں لےرہے ہیں۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے دھانی  پاکستان کے پچانوے اور لاڑکانہ کے پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ۔

اس موقع پر شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، جب سے میچ کھییلنے کا سنا ہے تو رات بھر نیند نہیں آئی۔

Advertisement

دھانی نے شین بونڈ کو اپنا فیورٹ بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک پی ایس ایل کا بہترین بولربننا میرے لیے یادگار لمحات ہیں اور ڈبیو میچ میں مین آف دی میچ بننے کی  خواہش ہے۔

دھانی کا مزید کہنا تھا کہ کھیتی باڑی سے  انٹرنیشنل میدان میں پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا سفر بہت محنت طلب رہا ہے، والدین سمیت سب نے بہت سپورٹ کیا ہے۔

دھانی کا مزید کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر پہلا میچ کھیلنے کو ملتا تو زیادہ لطف آتا تاہم ملنے والے اس موقع میں بہترین پرفارمنس دے کر سب کے دل جیتنے کی کوشش کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version