Advertisement

گوتم گمبھیر کو قتل کی دھمکیاں

سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد ان کی سیکیورٹی مزید بڑھادی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد نئی دہلی پولیس سے رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں آئی ایس آئی ایس کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کو شکایات موصول ہونے کے بعد انہوں نے گوتم گمبھیر کی رہائش کے باہر سیکیورٹی کو مزید بڑھادیا ہے جبکہ ڈی سی پی سینٹرل کے مطابق انہوں نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گوتم گمبھیر کو جان سے مارنے کا ای میل موصول ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گوتم گمبھیر اپوزیشن کو لے کر بیان بازی پر اکثر شہ سرخیوں میں رہتے ہیں جبکہ وہ سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version