Advertisement

اتھلیٹکس فیڈریشن جیولن تھرو اورمیراتھن ایونٹس کے انعقاد کے لیے متحرک

لاہور: اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام  قومی جیولن تھرو چمپئن شپ آج  سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان جیولن تھرو اورمیراتھن ایونٹس کے انعقاد کے لیے متحرک ہوگئی ہے جبکہ قومی جیولن تھرو چمپئن شپ آج سے پنجاب اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔

چمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد ارشد ندیم کا بیک اپ تیار کرنا ہے چمپئنشپ میں کامیاب ہونے والے اتھلیٹس کو نقد انعامات بھی دئیے جائیں گے۔

نیشنل جیولن تھرو چمپئن شپ کے بعد 5 دسمبر کو اسلام آباد میں مرد و خواتین کی دس کلومیٹر ریس ہوگی جبکہ انڈر 20 کیٹیگری میںرکی آٹھ کلو میٹر اور خواتین کی چھ کلو میٹر ریس ہوگی۔

میرا تھن ریس کے نمایاں اتھلیٹس کو آئندہ برس ناگا لینڈ بھارت میں شیڈول اتھلیٹکس چمپئن شپ کے لیے منتخب کیا جائے گا جبکہ کامیاب اتھلیٹس کو قومی کوچز کی زیر نگرانی کیمپ میں ٹریننگ دی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں کھیلے گئے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

ارشد ندیم فائنل میں میڈل کی دوڑ سے تو باہر ہوگئے تھے تاہم ارشد ندیم کروڑوں پاکستانیوں کے دل ضرور جیت کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔

جیولین تھرو کا گولڈ میڈیل بھارت کے نیرج چوپڑا نے 87.58 میٹر کی تھرو کر کے جیتا جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب 86.67 میٹر کی تھرو کر کے سلور میڈل لے اڑے اور جمہوریہ چیک ہی کے ویزلے 85.44 میٹر کی تھرو کر کے برونز میڈل کے حق دار ٹہرے۔

پاکستان کے ارشد ندیم 84.62 میٹر کی تھرو کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے جبکہ انہوں نے اپنی پہلی باری میں نیزہ 82.4 میٹر دور پھینکا تھا اور پہلے راؤنڈ کی پہلی تھرو میں ارشد ندیم چھٹے نمبر پر تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version