Advertisement

مرینا اقبال ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں کمنٹری کیلئے منتخب

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق نائب کپتان مرینا اقبال کو ملک کی پہلی خاتون کرکٹ کمینٹیٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اور اب انہوں نے اپنی ایک نئی کامیابی سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

مرینا نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ انہیں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

یہ ان کا آئی سی سی میں بطور کمینٹیٹر کام کرنے کا پہلا تجربہ ہوگا۔ انہوں نے ٹویٹ میں رہنمائی کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

مرینہ اقبال نے اگست 2021 میں نیشنل ویمنز سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

مرینہ کا کہنا تھا کہ قومی خواتین کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، مجھے یہاں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

مرینہ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی فیوچر لیڈرز کا حصہ بننے کے بعد کرکٹ کمنٹری کو زیادہ وقت دینا چاہتی ہوں۔

مرینا اقبال 2009 سے 2017 تک قومی ویمن ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

Advertisement

مرینا نے چین میں سنہ 2010 کے دوران منعقد ہونے والے ایشین گیمز میں بھی حصہ لیا جہاں انہوں نے پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مرینا کسی نہ کسی صورت کرکٹ سے وابستہ رہیں، وہ کمنٹری تو کر ہی رہیں تھیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل “ریویو ود مرینا اقبال” لانچ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version