Advertisement

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کا 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان

چٹاگانگ: پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے 12 رکنی ٹیم اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 26 نومبر سے چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہورہا ہے جس کے لیے پاکستان نے 12 رکنی ٹیم اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان و وکٹ کیپر محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، سابق کپتان اظہر علی اور فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی جس کا دوسرا میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

Advertisement

دوسری جانب شکیب الحسن ہیم اسٹرنگ انجری سے چھٹکارا نہ پا سکے جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل شکیب الحسن کا نام پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹیم اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط قرار دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو کلین سوئپ کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version