Advertisement

بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ کردیا

کولکتہ: بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔

روہت شرما نے بطور کپتان ڈیبیو کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز دیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔

انڈیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 73 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے جس کے بعد انڈیا نے 3،0 سے یہ سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔

انڈیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 184 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 111 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 56 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

واضح رہے کہ ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو مسلسل دوسری سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جبکہ اس سے قبل ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو ان کی ہوم گراونڈ میں 5،0 سے شکست دی تھی۔

Advertisement

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ بھارت کے دوران 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 25 نومبر کو ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے جس کے دو میچز پہلے ہی پاکستان اپنے نام کرچکا ہے جبکہ تیسرا میچ آج سہہ پہر 1 بجے ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے باآسانی 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کے دورہ بنگلادیش کے دوران 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے جس کا پہلا میچ 26 نومبر سے 30 نومبر کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا جو 8 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version