Advertisement

پاکستان نیشنل والی بال چیمپئن شپ سیزن 2 کے شیڈول کا اعلان

پاکستان نیشنل والی بال چیمپئن شپ سیزن 2 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان نیشنل والی بال چیمپئن کا 27 نومبر سے نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں آغاز ہوگا اور چیمپئن شپ کا فائنل چار دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ نیشنل چیمپئن شپ میں ڈیپارٹمنٹ اور ریجن کی 16 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

نیشنل والی بال کے میچز لائیو براڈکاسٹ ہوں گے، نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں نیشنل والی بال چیمپئن شپ کے لوگو کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔

چیئرمین والی بال فیڈریشن محمد یعقوب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے امید ہے اس سال بھی نیشنل والی بال لیگ کامیاب ہوگی اور لوگوں کو ٹی وی اور ہال میں بھی اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

چیئرمین والی بال فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس والی بال کے کھیل کا فروغ ہے اور بہت جلد ہم نے پاکستان کی والی بال کی ٹیم کو اولمپکس میں لے کر جانا ہے، پاکستان کی ٹیم فٹنس کا میعار دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے برابر ہے۔

Advertisement

محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے حال ہی میں جاپان میں بہترین کارکردگی دکھائی اور پاکستان نے جنوبی کوریا کی ٹاپ ٹیم کو شکست دی، ہماری ٹیم آئندہ اولمپکس میں تو نہیں لیکن اس سے اگلے اولمپکس میں شرکت کرے گی۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرا خواب ہے کہ پاکستان اولمپکس کھیلے اور پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہو، ہمارے لڑکے دیگر ممالک کی لیگز میں کھیل رہے ہیں اور پاکستان کا کپتان ایمل ترکی میں پروفشنل لیگ کھیل رہا ہے۔

محمد یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں والی بال کا بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے، پنجاب اور کے پی میں والی بال بہت زیادہ کھیلا جارہا ہے، اس چیمپئن شپ سے جو سفر شروع کیا وہ اولمپکس تک پہنچائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version