جرمنی کے خلاف جیت سے ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، ہیڈ کوچ جونیئر ہاکی ٹیم

بھونیشور: جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں کل پاکستان جرمنی کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
بھارت کے شہر بھونیشورمیں جونئیرہاکی ورلڈکپ کل سے شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ سخت حریف جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔ یہ میچ پاکستنانی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے کھیلا جائے گا۔
ہیڈ کوچ دانش کلیم کا کہنا ہے کہ چلی اور کینیڈا کے خلاف پریکٹس میچز جیتنے سے ٹیم کےمورال میں مزید اضافہ ہوا ہے اور جرمنی کے خلاف جیت سے ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
دانش کلیم کا کہنا تھا کہ تمام لڑکے مکمل فٹ اور بہترین پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں۔ دانش کلیم نے پاکستانی ٹیم کو فراہم کردہ سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات ٹھیک ہیں، فی الحال کسی قسم کا ایشو نہیں۔
دانش کلیم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم تک محدود ہے، سارا فوکس اپنی پرفارمنس کوبہتر بنانے پر ہے جبکہ انہوں نے پاکستانی قوم سے بھی دعاوں کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News