Advertisement

کورونا وبا؛ جنوبی افریقا میں کامن ویلیتھ ریسلنگ چیمپئن شپ ملتوی

کورونا کی نئی قسم اومی کرون کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے جنوبی افریقا میں کامن ویلیتھ ریسلنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔

جنوبی افریقا کے شہر پریٹوریا میں 2 دسمبر سے کامن ویلیتھ ریسلنگ چیمپئن شپ شروع ہونا تھی، جس میں پاکستان سمیت دولت مشترکہ ممالک سے ریسلرز کو شرکت کرنی تھی۔ پاکستان کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ انعام بٹ سمیت 8 ریسلر کو ایونٹ میں شرکت کرنا تھی، تاہم کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پیش نظر ایونٹ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

منتطمین کے مطابق مختلف ملکوں کی جانب سے لگائی گئی سفری پابندیوں کے باعث چیمپئن شپ کو ملتوی کیا گیا ہے، کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ کی نئے شیڈول کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اومی کرون کے باعث دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، کئی ملکوں نے جنوبی افریقا سمیت 6 ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں، اسی وجہ سے زمبابوے میں ہونے والی آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کو بھی 2 روز قبل منسوخ کردیا گیا، کوالیفائرز میں پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم بھی شریک تھی جو گزشتہ روز وطن واپیس کے لیے ہرارے سے نمیبیا پہنچی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version