پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹیسٹ میچ، پہلے دن کے اختتام پر بنگلادیش نے 253 رنز بنالیے

چٹاگانگ: پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔
چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے کھیلا جارہا ہے جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلا دیش نے پہلے دن کے اختتام پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 253 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ ان کے صرف 4 کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں۔
بنگلادیش نے اننگ کے آغاز میں ہی اپنی 4 وکٹیں کھودی تھی لیکن بعد ازاں لیٹن داس اور مشفیق الرحیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور پہلے دن کے اختتام تک کسی وکٹ کو گرنے نہ دیا۔
لیٹن داس نے 225 گیندوں پر 113 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے والے مشفیق الرحیم بھی 190 گیندوں پر 82 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
علاوہ ازیں بنگلادیش کے شادمان اسلام 28 گیندوں پر 14 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ آوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی سیف حسن ہیں جو 12 گیندوں پر صرف 14 رنز اسکور کرسکے۔
نجم الحسین شنٹو بھی زیادہ دیر نہ چل سکے اور 14 رنز بناکر وہ بھی آوٹ ہوگئے ہیں جبکہ مومن الحق 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی، فہیم اشرف اور ساجد خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی ہے۔
پاکستان کے پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، عابد علی، فواد عالم، فہیم اشرف، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ امام الحق آج باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا اور آخری میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو کلین سوئپ کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

