Advertisement

افریقا میں کورونا کی نئی لہر؛ قومی ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے تیار

براعظم افریقا میں کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ختم ہونے کے باعث پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج زمبابوے چھوڑ دے گی۔

بول نیوز کے مطابق قومی ویمن کرکٹ تیم اس وقت ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کے لئے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں قیام پزیر تھی تاہم مقابلے ختم ہونے کے اعلان کے بعد اب قومی ویمن ٹیم زمبوبے سے نمیبیا جارہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم اور اس کے ساتھ موجود سپورٹنگ اسٹاف کو نیمبیا بھیجنے کی وجہ مختلف ملکوں کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کیا جانا ہے، آئی سی سی عمان سے پاکستان کے لئے فلائٹ کی بکنگ کرا رہی ہے، قومی ٹیم نمیبیا سے عمان پہنچے گی، جہاں سے اسے وطن واپس لایا جائے گا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کوالیفائر میں شریک تھی، کوویڈ 19 کی نئی قسم کی دریافت کے بعد سفری بندشوں کی وجہ سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ختم کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ختم ہونے کے باعث اب پوائنٹس کی بنیاد پر بنگلا دیش، پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version