کرکٹ کی تاریخ میں کبھی نہ ٹوٹنے والے ریکارڈز

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تو اختتام پذیر ہوگیا لیکن کرکٹ کا جنون ایسا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا اور کرکٹ کے شوقین افراد کو ہر وقت کسی نہ کسی ریکارڈ کا انتظار رہتا ہے لیکن ہم سب اس بات سے بھی واقف ہیں کہ ریکارڈ تو بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں۔
آئیے آج ہم آپ کو کچھ ایسے ریکارڈز بتانے جارہے ہیں جو تاریخ کا بھی حصہ ہیں اور شاید ہی کبھی ٹوٹ پائیں۔
ایک ٹیسٹ میچ میں سب زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز
ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ آسٹریلین بالر جم لیکر کے پاس ہے جنہوں نے 1956 میں اسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 9 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ اس ہی میچ کی دوسری اننگ میں انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے ایک ہی میچ میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔
فرسٹ کلاس میں سب سے زیادہ سنچریاں
انگلش کرکٹر جے بی ہوبز نے 1905 سے لے کر 1934 تک اپنے کیریئر کے دوران 199 سنچریاں اسکور کیں جبکہ انہوں نے 834 میچز میں 1325 اننگز کھیلی اور 61 ہزار 760رنز اسکور کیے، جے بی ہوبز نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ 316 رنز ااسکور کیے ہیں۔
فرسٹ کلاس میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز
فرسٹ کلاس میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز انگلش بالر ولفریڈ روڈز کے پاس ہے جنہوں نے اپنے 30 سالہ کیریٗر میں 4 ہزار 204 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ انہوں نے فرسٹ کلاس میچز میں 1110 میچز کھیلے ہیں۔
ٹیسٹ میچ میں بہترین اوسط کا ریکارڈ
ٹیسٹ میچز میں بہترین اوسط کا ریکارڈ آسٹریلوی بلے باز ڈان بریڈ مین کے پاس ہے جنہوں نے اپنے 21 سالہ کیریئر میں 52 میچز کی 80 اننگز کھیلی جبکہ اس دوران انہوں نے 6 ہزار 996 رنز اسکور کے جس میں ان کی 29 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
آسٹریلوی بلے باز بریڈ مین کا اپنے کیریئر میں بہترین اوسط 99 اعشاریہ 94 رہا جو کہ ایک ریکارڈ ہے جسے آج تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے جبکہ انہوں نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ 334 رنز بھی اسکور کیے ہیں۔
انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ سنچریاں
انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے اپنے 25 سالہ کیریئر میں ٹوٹل 100 سنچریاں اسکور کی ہیں جس میں انہوں نے 49 سنچریاں ون ڈے اور 51 سنچریاں ٹیسٹ میچز میں اسکور کی ہیں۔
انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں
انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سری لنکن اسپن بولر مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے اپنے 19 سالہ کیریئر میں 495 میچز کھیلے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 1347 وکٹیں حاصل کی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔
مرلی دھرن نے 800 ٹیسٹ میچز اور 534 ون ڈے میچز بھی کھیلے ہیں۔
ون ڈے میچز میں تین مرتبہ ڈبل سنچریاں
بھارتی بلے باز روہت شرما نے ون ڈے میچز میں 3 مرتبہ ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
مختصر ترین ٹیسٹ میچ
مختصر ترین ٹیسٹ میچ جنوبی افریکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جو صرف 5 گھنٹے 53 منٹ جاری رہا جبکہ اس میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔
سپر اوور میڈن کروانے کا ریکارڈ
سپر اوور اور وہ بھی میڈن کروانا کوئی عام بات نہیں کیونکہ یہ وہ اوور ہوتا ہے جو صرف ایک اوور میں ٹیم کی ہار یا جیت کا فیصلہ کرتا ہے اور یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے بالر سنیل نارائن کے پاس ہے۔
سنیل نارائن نے 2014 میں کیریبئن لیگ کھیلتے ہوئے ایک میچ کے دوران سپر اوور میڈن کرواکر تاریخ رقم کردی جو شائد ہی کبھی ٹوٹ سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News