Advertisement

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم دوسرا میچ جیتنے کے لیے پرعزم

بھونیشور: جونئر ہاکی ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور مصر کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

جونئر ہاکی ورلڈ کپ بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری ہے جس میں پاکستان جونئر ہاکی ٹیم کل مورخہ 27 نومبر اپنا دوسرا میچ مصر کے خلاف کھیلے گی جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کھیلا جائے گا جبکہ اس میچ کو جیتنے کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اسکواڈ پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ جونئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا پہلا مقابلہ جرمنی سے ہوا جس میں جرمنی نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی تھی۔

جرمنی کی جانب سے اسٹروتھ آف، سیج برگ، شوارزہاٹ نے ایک اور شوارزہاٹ نے دو گول کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے عبدالحنان اور حماد انجم نے گول ایک ایک گول سکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے دونوں فیلڈ گول اسکور کیے گئے جبکہ جرمنی نے چار فیلڈ گول اور ایک پینلٹی کارنر پر گول اسکور کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ جونئر ہاکی ورلڈ کپ انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر تا 5 دسمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سمیت 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں 4 پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو پول ڈی میں رکھا گیا ہے جس میں ارجنٹائن، مصر اور جرمنی کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ جونئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری پول میچ 28 نومبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version