ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پپلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس فہرست میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔
https://twitter.com/ICC/status/1475748304826912768?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1475748304826912768%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1030429
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نامزدگیوں کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن اشون شامل ہیں جنہیں 8 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کرنے پر اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اشون نے ایک سنچری کے ساتھ 337 بھی اسکور کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری
نامزدگیوں میں دوسرا نمبر انگلینڈ کے کپتان جوروٹ کا ہے جنہوں نے 15 میچز میں 1 ہزار 708 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ان کی اننگ میں 6 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نامزدگیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کے دیمتھ کرونارتنے موجود ہیں جنہوں نے 7 میچز میں 902 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 4 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں نامزدگیوں کی فہرست میں چوتھا نمبر نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کا ہے جنہوں نے 5 میچز میں 27 وکٹیں حاصل کی جبکہ انہوں نے 105 رنز بھی اسکور کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد یوسف کا عالمی ریکارڈ ٹوٹتے ٹوٹتے رہ گیا
واضح رہے کہ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کا اعلان اگلے سال 24 جنوری کو ہوگا جبکہ پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا جس میں شائقین اپنے پسند کے کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News