Advertisement

ڈھاکہ ٹیسٹ کے مرد میدان ساجد خان کون ہیں؟ جانیے

ڈھاکہ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی ٹیم کو اپنی گھومتی گیند سے چکرادینے والے ساجد خان اپنے کیریئر کا چوتھا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

ڈھاکہ ٹیسٹ میں مرد میدان قرار دیے جانے والے ساجد خان کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے جبکہ انہوں نے اپنا ڈیبیو ٹیسٹ میچ زمبابوے کے خلاف 29 اپریل 2021 کو کھیلا۔

­­ساجد خان اپنے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 3 میچ کھیل چکے ہیں جبکہ ڈھاکہ ٹیسٹ ان کے کیریئر کا چوتھا میچ ہے، ساجد خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 14 وکٹیں حاصل کی ہیں اور بیٹنگ میں انہیں صرف 3 اننگز میں موقع ملا جس میں انہوں نے 32 رنز اسکور کیے۔

 

Advertisement

ساجد خان اس سے قبل خیبر پختونخوا اور پشاور کی ٹیموں کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں جس میں ان کی کارکردگی کافی متاثر کن رہی جس کے باعث انہیں قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا۔

کرکٹ انفو کے مطابق ساجد خان ڈومسٹک میچز میں اب تک 63 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 172 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ وہ ڈومسٹک کرکٹ میں 1 ہزار 318 رنز بھی اسکور کرچکے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل 26 نومبر سے کھیلے گئے چٹاگانگ ٹیسٹ میں ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

علاوہ ازیں ڈھاکہ ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کرکے ساجد خان پاکستان کے دوسرے 8 وکٹیں لینے والے آف اسپنر بولر بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان ٹیم کے موجودہ عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

ڈھاکہ ٹیسٹ میں ساجد خان کی کارکردگی

ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے جس کے چوتھے دن کے کھیل میں ساجد خان نے بنگلادیشی کھلاڑیوں کے چھکے چھڑا دیے تھے۔

ساجد خان کی بہترین بولنگ کے باعث بنگلادیش کی پوری ٹیم صرف 87 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور 14 رنز سے فالو آن کا شکار ہوگئی جبکہ دوسری اننگ میں بھی بنگلادیش کے 4 کھلاڑی 88 رنز پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے بنگلادیش کی ٹیم کو اب بھی 125 رنز درکار ہیں جبکہ 3 گھنٹے سے زائد کا کھیل باقی ہے، اگر پاکستان مزید 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیتا ہے تو میچ کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی فتح حاصل کرلے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے جس میں پاکستان کو 1،0 کی برترتی حاصل ہے جبکہ یہ میچز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version