Advertisement

سیالکوٹ واقعہ: شاہد آفریدی نے قرآنی آیت کا حوالہ دے دیا

خاتون مداح کی شاہد آفریدی کو سالگرہ کے موقع پر دلچسپ انداز میں مبارکباد

خاتون مداح کی شاہد آفریدی کو سالگرہ کے موقع پر دلچسپ انداز میں مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سیلاکوٹ واقعے پر قرآنی آیت کا حوالہ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سیالکوٹ واقعے پر قرآنی آیت شیئر کی ہے۔

Advertisement

شاہد خان آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ لکھا ’جس نے کسی ایک انسان کا قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا‘۔ شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں سیالکوٹ کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیلاکوٹ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نجی فیکٹری کا سری لنکن مینجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا جبکہ مشتعل افراد نے اسے سڑک پر گھسیٹا اور پھر آگ لگادی تھی۔

مشتعل افراد کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا تھا کہ سری لنکن مینجر نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے جبکہ مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

اس واقعے پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے فیکٹری میں کام کرنے والے 900 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مقدمے میں دہشت گردی  اور قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آر پی او گوجرانولہ کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے 50 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں اور اب تک 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version