Advertisement

سال 2021 میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے کتنے ریکارڈز اپنے نام کیے؟

سال 2021 میں بابر اعظم نے 2 ریکارڈ اپنے نام کیے جبکہ محمد رضوان نے 3 ریکارڈ اپنے نام کیے۔

سال 2021 پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سنہرہ سال رہا اور رواں سال پاکستان ٹیم نے یادگار فتوحات اور بے شمار ریکارڈز اپنے نام کیے جس میں پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میں 20 فتوحات بھی شامل تھیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں بابر اعظم نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ 122 رنز کی اننگ کھیل کر ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ انہوں نے رواں سال فیلڈنگ میں بھی سب سے زیادہ 16 کیچز پکڑ کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان بھی بابر اعظم سے پیچنے نہ رہے اور انہوں نے 22 کیچز پکڑ کر سال کے ٹاپ کیپر کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ محمد رضوان نے رواں سال 22 نصف سنچریاں اور 1 ہزار 326 رنز بناکر پہلے بیٹر رہے۔

علاوہ ازیں بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی رواں سال کی سب سے کامیاب جوڑی رہی اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف رواں سال کی بہترین 197 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق رواں سال پاکستان ٹیم نے 4 ہزار 20 رنز بنائے جس میں 347 چوکے اور 122 چھکے شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version