Advertisement

نئے سال کی آمد کے موقع پر شاہد آفریدی اور فیصل قریشی کی عوام سے اپیل

نئے سال کی آمد کے موقع پر اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی اور اداکار فیصل قریشی نے عوام سے ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کا نئے سال کی آمد کے موقع پر کہنا تھا کہ ’میں کراچی پولیس کی جانب سے آپ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ نئے سال پر ہوائی فائرنگ نہ کی جائے۔

شاہد خان آفریدی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ نئے سال کی خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں لہذا نئے سال کو ہوائی فائرنگ کرکے نہ منائیں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نئے سال کو پیار محبت اور ایک دوسرے کا خیال رکھ کرمنایا جائے۔

دوسری جانب پاکستان کے معروف آرٹسٹ و میزبان فیصل قریشی کا بھی نئے سال 2022 کی آمد کے موقع پر کراچی کے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ نہ کریں۔

فیصل کراچی نے کراچی پولیس کی جانب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کے نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ نہیں کیجیے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں لہذا نیا سال صرف ہوائی فائرنگ کرکے نہ منائیں کیونکہ گولی جب اوپر جاتی تو وہ نیچے بھی آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خود ہوائی فائرنگ کے نقصانات دیکھ چکا ہوں، نئے سال کو پیار محبت اور ایک دوسرے کا خیال رکھ کرمنائیں۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے والے شخص کے خلاف فوری مقدمہ درج ہوگا۔

کراچی پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ عوام کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی شکایت فوری طور پر مددگار 15 پر رپورٹ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version