Advertisement

آسٹریلیا نے ایشز سیریز اپنے نام کرلی

میلبرن: آسٹریلیا نے ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

آسٹریلیا نے تیسرا ٹیسٹ جیت کر ایشز برقرار رکھنا کے اعزاز حاصل کر لیا ہے جبکہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 14 رنز سے شکست دی ہے۔ آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 185 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 267 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 68 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پہلی اننگ میں کپتان جو روٹ نے 50 رنز بنائے اور دوسری اننگ میں بھی 28 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کے چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگ میں ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نےچار اوورز میں سات رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی جبکہ مچل اسٹارک 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے اور کیمرون گرین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگ

آسٹریلوی بیٹنگ لائن بھی پہلی اننگ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکی تھی اور 267 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس ہیرس 76 اور ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

Advertisement

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 4، اولی روبنسن اور مارک ووڈ نے 2،2 جبکہ بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 9 وکٹوں سے انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 275 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version