Advertisement

ایشز سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی واپسی

برسبین: ایشز سیریز کے پہلے میچ انگلینڈ نے دوسری اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنالیے ہیں۔

برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں جاری ایشز سیریز کے پہلے میچ انگلینڈ کی واپسی ہوگئی ہے جبکہ انگلینڈ نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا کے 425 رنز کے جواب میں 220 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ انگلینڈ کی اب بھی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان 80 اور جائے روٹ 86 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ اس سے قبل آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں حسیب حمید اور روری جوزف برن شامل ہیں جبکہ حسیب حمید نے 27 اور روری جوزف برن نے 13 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز اسکور کرلیے تھے جس کے بعد آسٹریلیا کو مہمان ٹیم کے خلاف 196 رنز کی برتری حاصل تھی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ایشز سیریز کھیلی جارہی ہے جبکہ یہ تمام میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version