Advertisement

انڈر 19 ایشیا کپ: روایتی حریفوں کے درمیان کل کانٹے کا مقابلہ متوقع

انڈر 19 ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز 23 دسمبر سے ہوا ہے۔

پاکستان اور بھارت کل 25 دسمبر کو آمنے سامنے آئیں گے جہاں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

کرکٹ کے کسی بھی میدان میں پاکستان اور بھارت آخری مرتبہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں آمنے سامنے آئے تھے جہاں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں بھارت نے میزبان یو اے ای اور پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

Advertisement

پاکستان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان ٹیم کو 52 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔

تاہم 53 رنز کے مختصر ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی  تھی اور اسے 4 وکٹوں سے فتح نصیب ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایشیاکپ انڈر 19 میں پاکستان کوبھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
Next Article
Exit mobile version