Advertisement

ایشز سیریز: کھلاڑیوں کے بعد میچ ریفری بھی کورونا میں مبتلا

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے لیے نامزد ریفری ڈیوڈ بون کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا تھا کہ ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے ریفری پینل میں شامل ڈیوڈ بون کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ڈیوڈ بون کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی جگہ میچ ریفری کے فرائض اسٹیو برنرڈ انجام دیں گے۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے آسٹریلیا کرکٹ کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بون کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ اسٹیو برنرڈ نیو ساؤتھ ویلز میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 5 جنوری سے شروع ہوگا جبکہ ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ ٹیم اسکواڈ میں شامل 4 کھلاڑی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے کھیلے گئے تینوں میچز میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹرلیا نے تینوں میچز جیت کر سیریز میں واضح 3 صفر کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version