Advertisement

ڈیوڈ ملان کا اپنے ٹیسٹ کیریئر سے متعلق بڑا انکشاف

انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ ملان نے انکشاف کیا  ہے کہ رواں برس کے آغاز میں ٹیم میں واپسی سے قبل انہیں خدشہ تھا کہ ان کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہو گیا ہے۔

34 سالہ جنوبی افریقی نژاد انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان گابا میں ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 80 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

برسبین کے گرم موسم میں تقریباً دو سیشنز تک بیٹنگ کرنے کے بعد  ملان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اننگز کے ہر منٹ سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں ٹیسٹ کرکٹ ایک اونچے پہاڑ کی چوٹی کی مانند ہے۔ آپ ٹی ٹوئنٹی  یا ون ڈے کرکٹ میں جیسا چاہیں کر سکتے ہیں، لیکن آپ  کے کرکٹ کیریئر کا فیصلہ ٹیسٹ کیریئر کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

ملان اور انگلینڈ کے کپتان جو روٹ (86) نے 159 رنز کی ناقابل شکست شراکت میں تیسرے دن کے اختتام پر اپنی ٹیم کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 220 رنز تک پہنچادیا  ہے جس کے بعد یقینی شکست کے بادل کچھ چھٹ گئے ہیں۔

Advertisement

پہلی اننگز میں 147 رنز پر ڈھیر ہونے اور 278 رنز کی سبقت  کے پہاڑ تلے دبنے کے بعد اگر انگلینڈ اس میچ کو ڈرا کرنے میں بھی کامیاب رہتا ہے تو  یہ ایک قابل ذکر کارنامہ ہو گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version