Advertisement

شاہد آفریدی اور جیمز ونس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے

جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور اوپننگ بلے باز جیمز ونس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی اور جیمز ونس ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹریڈنگ مکمل ہوگئی ہے اور اب ڈرافٹنگ میں ملتان کو کوئٹہ کی چند باریاں  مل جائیں گی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے اعظم خان کے بدلے میں افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ اتوار 12 دسمبر کو لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔

فرنچائزز گزشتہ ایونٹ  کے زیادہ سے زیادہ آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔  کھلاڑیوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو 10 دسمبر کو بند ہو جائے گی۔

گزشتہ ایڈیشن میں شاہد آفریدی کی کارکردگی اچھی نہیں  رہی تھی اور وہ کمر کی انجری کا شکار ہونے سے قبل چار میچوں میں صرف دو وکٹیں لینے اور تین رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

جیمز ونس نے ملتان سلطانز کے لیے پانچ میچوں میں 174 رنز بنائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version