Advertisement

شعیب ملک کو ایسا لگتا ہے کہ میں ان کے تاثرات نہیں دیکھ سکتی، ثانیہ مرزا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں شعیب ملک کے تاثرات مداحوں کا مرکز بن گئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اکثر تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جس پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

Advertisement

تاہم اب ثانیہ مرزا کی جانب سے سماجی رابطے کی تصاویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شعیب ملک کو بھی پیچھے بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ شعیب ملک کو ایسا لگتا ہے کہ میں ان کے تاثرات نہیں دیکھ سکتی۔

 

Advertisement

اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ آج انہیں ان کے شوہر نے کہا کہ ’تم بہت اچھی ہو‘ جس پر شعیب ملک نے حیرانی کا اظہار کیا، بعد ازاں اپنا جملہ مکمل کرتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ شعیب نے مجھے کہا کہ ’تم بہت اچھی ہو غصہ دلانے میں‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ثانیہ نے اپنی بات مکمل کی تو شعیب ملک خوش ہوکر تھمس اپ کیا جس کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں صرف اچھی بات ہی یاد رکھتی ہوں اور وہ یہ ہے کہ ’میں بہت اچھی ہوں‘۔

دوسری جانب اس ویڈیو پر ردعمل دہتے یوئے بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے شعیب ملک کو درست قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version