Advertisement

لاپتہ چینی ٹینس اسٹار کا معاملہ، چین میں تمام بین الاقوامی ٹورنامنٹ معطل

ٹینس کی عالمی تنظیم نے لاپتہ چینی ٹینس اسٹار کے معاملے پر چینی حکومت کے رویے کے خلاف تمام ٹورنامنٹ معطل کردیے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینس کی عالمی تنظٰیم (ڈبیلو ٹی اے) نے لاپتہ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوائی کے معاملے میں چینی حکومت کے رویے کے بعد ٹورنامنٹ کی معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پینگ شوائی نے چین کے سابق نائب وزیر اعظم ژانگ گاؤلی پر جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے مجبور کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد وہ منظر عام سے غائب تھی لیکن بعد ازاں وہ منظر عام پر آگئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کی تھی کہ پینگ شوائی نے 30 منٹ تک انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر سے ویڈیو کال پر گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بیجنگ میں اپنے گھر پر ہی موجود ہیں اور وہ فی الحال ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں چاہتی ہیں۔

اس سے قبل چینی صحافی نے ٹوئٹر پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز حالیہ دنوں کی ہی ہیں۔

          خیال رہے کہ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوائی سابق ڈبلز عالمی نمبر ون رہ چکی ہیں جبکہ ان کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم نے ان سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں برطانیہ، امریکہ اور اقوام متحدہ نے بھی پینگ شوائی کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version