Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی محنتی ہیں، ‏ورنن فلینڈر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی محنتی ہیں اور مجھے اس ٹیم کا حصہ بننا اچھا لگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر نے کہا کہ میں ‏آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانگی سے قبل پاکستان پہنچا تھا، مجھے اس ٹیم کا حصہ بننا اچھا لگا اور ٹیم منیجمنٹ نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔

ورنون فلینڈر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ انڈر اسٹیننگ اچھی رہی اور انہیں سمجھنے کا موقع ملا ، ‏ تمام کھلاڑی محنتی ہیں، کھلاڑیوں کو آہستہ آہستہ وہ چیزیں بتائیں جن پر کام کرنے کی ضرورت تھی اور کھلاڑیوں نے بھی بہت اچھا رسپانس دیا۔ بدقسمتی سے سیمی فائنل میں شکست ہو ئی، مجموعی طور پر ٹیم بہت اچھا کھیلی۔

واضح رہے کہ ورنون فلینڈر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا تاہم دورہ بنگلا دیش میں بھی وہ قومی ٹیم کے ساتھ گئے ، کورونا کی نئی وبا کے باعث بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ہی قومی ٹیم کو چھوڑ کر جنوبی افریقا چلے گئے ہیں۔ .

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version