پاکستان کے سابق باکسر کس طرح کی زندگی گزار رہے ہیں؟

پاکستان کے سابق باکسر عبدالرشید قمبرانی نے پاکستان کے لیے 3 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق باکسر عبدالرشید قمبرانی تعاون نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں اور کسماپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسرز ملک کا نام روشن کرکے وطن واپس پہنچ گئے
نجی ادارے سے بات کرتے ہوئے عبدالرشید قمبرانی کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے متعدد تمغے جیتے ہیں لیکن اپنے ملک کی خدمت کرنے باوجود بھی مجھے بدلے میں کچھ نہیں ملا۔
عبدالرشید قمبرانی نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ ان کی مناسب علاج کے ساتھ مالی مدد کرے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ نہیں چاہئیے بس مجھے میرا حق دے دیں جو میں نے پاکستان کی خدمت کی۔
نجی ادارے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے جب عبدالرشید قمبرانی نے 1996 میں کیوبا میں ہونے والے مقابلے کا ذکر کیا تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے، وہ کہتے ہیں میں نے ایسی ایسی جگہوں پر ملک کا نام روشن کیا جہاں کوئی پاکستان کو بھی نہیں جانتا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب پاکستان کا سبز پرچم ہوا میں بلند ہوتا تھا تو ہمارا سینا چوڑا ہوجاتا تھا لیکن بدقسمتی سے میدان کے بعد ہمیں کوئی نہیں پوچھتا اور یہی وجہ ہے کہ آج میں دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باوجود بھی دو ہفتوں سے دوائیوں سے محروم ہوں۔
واضح رہے کہ عبدالرشید قمبرانی نے ساؤتھ ایشین گیمز میں تین مرتبہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جبکہ اس کے علاوہ وہ اٹلانٹا 1996 کے اولمپکس میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

