Advertisement

ثقلین اور بابر آمنے سامنے، ثقلین کے ’دوسرا‘ سے بابر اعظم بھی چکرا گئے

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں ثقلین مشتاق نے بابر اعظم کو ایک اوور کا چیلنج دے دیا جس میں بابر اعظم کو شکست ہوگئی ہے۔

دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ثقلین مشتاق کا دیا ہوا چیلنج پورا نہیں کرسکے، ثقلین مشتاق نے اپنا مشہور ’دوسرا‘ کراکے بابر اعظم کو آؤٹ کردیا۔

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے نگراں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بابر اعظم کو ایک اوور میں 12 رنز بنانے کا چیلنج دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے ثقلین کے چیلنج کو قبول کیا اور بلا لے کر کریز پر پہنچ گئے، پہلی گیند پر بابر اعظم نے ایک رن لیا اور دوسری ہی بال پر زوردار شاٹ دے مارا لیکن درمیان میں موجود فیصلہ کرنے والے امپائر نے دو رنز کا اشارہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی بیٹنگ اور بولنگ کے بعد وکٹ کیپر بننے کی تیاری

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اگلی ہی بال پر ماہناز آف اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنا مشہور ’دوسرا‘ یعنی گھومتی ہوئی آہستہ گیند کروادی جس پر بابر اعظم بھی چکرا گئے اور آگے نکل کر کھیلنے کے چکر میں بال کو مس کر بیٹھے۔

بال مس کرنے پر درمیان میں موجود فیصلہ کرنے والے امپائر نے آؤٹ کا اشارہ کیا جس پر ثقلین نے خوب جشن منایا، بعد ازاں بابر اعظم نے نگراں ہیڈ کوچ کو لیجنڈ قرار دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق 10 سال تک پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 49 ٹیسٹ میچز اور 169 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 496 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version