Advertisement

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: جیمز اینڈرسن کی ٹاپ 5 میں واپسی

انگلینڈ کے فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 میں واپسی ہوگئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے ۔

بالنگ کے شعبے میں پہلی چار پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی  ہے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون، پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور کیوی فاسٹ بالر ٹم ساؤتھی بالترتیب پہلی سے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن میلبر ٹیسٹ میں شاندار بالنگ کرکے 3 درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب چھٹی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

Advertisement

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نویں اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمی سن دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement

بیٹنگ کے شعبے میں پہلی اور دوسری پوزیشن پر بدستور بالترتیب آسٹریلیا کے مارنس لبوشین اور انگلش کپتان جو روٹ موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے تنزلی سے چوتھی  پوزیشن پر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ کیوی کپتان کین ولیمسن تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

پانچویں سے دسویں پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

بھارت کے روہت شرما پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹی، بھارت کے ویرات کوہلی ساتویں ، سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے آٹھویں،قومی کپتان بابر اعظم  نویں اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے انگلینڈ کے بین اسٹوکس سے ان کی پانچویں پوزیشن چھین کر انہیں چھٹی پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version