Advertisement

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا جبکہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے  محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے جبکہ مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے حیدر علی نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز اسکور کیے۔

اس میچ میں محمد نواز نے ناقابل شکست 30 رنز بنائے جبکہ اس میچ میں کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوگئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے 2 اور اکیل حسین،اوشان تھومس، ڈومنک ڈریکس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے 200 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی  ٹیم  19 اوورز میں صرف 137 رنز ہی اسکور کرسکی اور پوری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ نے 31، اوڈین اسمتھ نے 24، رومن پوول نے 23 اور کپتان نکولس پورن نے 18 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے  محمد وسیم جونیئر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد نواز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں شکست دے کر رواں سال 18 میچز جیت لیت لیے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان نے 2018 میں 17 میچز جیتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version