Advertisement

کوہلی کا دیا ہوا بیان انہیں کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بنا، سنیل گواسکر

سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتادی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کا بھارتی میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے پاس ہر جگہ جیتنے کا ریکارڈ ہے البتہ انہوں نے آئی سی سی ایونٹ نہیں جیتے لیکن دو طرفہ ایونٹس ضرور جیتے ہیں۔

Advertisement

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ کوہلی کی قیادت میں ہمیشہ بھارتی ٹیم کو فتح ملی ہے، اس لیے لوگوں کے پاس کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں سے ناخوش ہونے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔

گواسکر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کوہلی کو ہٹانے کی اصل وجہ ایک لائن ہی ہوسکتی ہے جہاں سے یہ معاملہ شروع ہوا تھا، مجھے یہی لگتا ہے کہ ستمبر میں جو ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑتے وقت بیان دیا تھا اور اسی وجہ سے انہیں ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کوہلی کی پریس کانفرنس سنی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس کی ایک لائن کو تبدیل کیا جاسکتا تھا کہ میں ون ڈے اور ٹیسٹ میں بھارت کی قیادت کرنے کے لیے دستیاب ہوں۔

واضح رہے کہ بھارت میں روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version