Advertisement

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے نومبر کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نومبر کے مین اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے 3،3 کھلاڑیوں کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے جبکہ مینز کی کیٹیگری میں عابد علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عابد علی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 133 رنز اور دوسری اننگ میں 91 رنز اسکور کیے تھے۔

علاوہ ازیں پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی انم آمین کو ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔ انعم آمین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے اور ورلڈ کپ کوالیفائر میں زمبابوے کے خلاف 3 وکٹیں لینے پر شامل کیا ہے۔

مینز کیٹیگری میں عابد علی کے ساتھ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ ویمنز کیٹیگری کی فہرست میں انم آمین کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز اور بنگلادیش کی ناہیدہ اختر کو بھی شامل کیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ہر ماہ اچھی پر فارمنس  دکھانے والے پلیئر آف دی منتھ کے نام کا اعلان کرتا یے جبکہ گزشتہ ماہ کی نامزدگیوں میں آصف علی کو بھی شامل کیا گیا تھا جنہوں نے ورلڈ کپ میں اپنی جارہانہ بیٹنگ کی بدولت ناقابل شکست 12 گیندوں پر 27 رنز بنائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version