Advertisement

ورلڈ کپ کوالیفائر کی منسوخی، قومی ویمنز ٹیم واپس وطن پہنچ گئی

کراچی: ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر زمبابوے میں منسوخی کے بعد قومی ویمن ٹیم واپس وطن پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمن ٹیم زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائر میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ گئی ہے جبکہ قومی ویمن ٹیم 3 دن قرنطینہ میں رہے گی جبکہ قومی ویمن ٹیم زمبابوے سے براستہ عمان وطن واپس پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ افریقی ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے پھیلاوں اور سفری بندشوں کے باعث ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کو ختم کردیا گیا تھا۔

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی منسوخی کی وجہ سے اب ایونٹ میں پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس سے قبل آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹورنامنٹ کینسل کرنے پر بڑی مایوسی ہوئی ہے، زمبابوے  سے جتنا جلد ممکن ہو سکا پرواز کریں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ کورونا کے اس نئے ویرینٹ کو سائنسدانوں نے بی اعشاریہ ایک اعشاریہ ایک اعشاریہ پانچ دو نو کا نام دیا ہے جبکہ اسے اومی کرون کا نام دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نئے ویرینٹ کا مشاہدہ کرنے پر وہ دنگ رہ ہوگئے ہیں کیونکہ انہوں نے اس سے قبل کورونا کی اتنی خطرناک قسم نہیں دیکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version