پاک ویسٹ انڈیز سیریز: تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ مقررہ وقت پر ہوگا

کراچی: ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں جس کے بعد تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا انحصار ویسٹ انڈٰیز کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پر منحصر تھا تاہم اب ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے براڈ کاسٹرز کو نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہیں تاہم ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ دونوں بورڈز کے اجلاس کے بعد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے براڈ کاسٹرز کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیا
واضح رہے کہ اس سے قبل بورڈ حکام نے براڈ کاسٹر عملے کو ہدایت کی تھی کہ 2 بجے تک انتظار کیا جائے اس کے بعد بتایا جائے گا کہ آپ لوگوں نے اسٹیڈیم جانا ہے یا نہیں۔
پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے پی سی بی رابطے میں ہے، کھلاڑیوں کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے،2 بجے تک معاملات واضح ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے پہلے دو میچز جیت کر پاکستان پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز سیریز خطرے میں پڑگئی
علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جانی ہے جس کا پہلا میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 20 دسمبر اور تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جانا ہے جس کے ہونے کا آثار انتہائی کم نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

