بابر اعظم کی بیٹنگ اور بولنگ کے بعد وکٹ کیپر بننے کی تیاری

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ کیپنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک ویسٹ انڈیز سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
We have a new wicketkeeper in town!#PAKvWI pic.twitter.com/9Qd6vp2aPf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 12, 2021
پی سی بی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں ایک نیا وکٹ کیپر مل گیا ہے‘ جبکہ اس ویڈیو میں بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 دسمبر اور تیسرا 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
علاوہ ازیں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 18 دسمبر، دوسرا 20 دسمبر اور تیسرا 22 دسمبر کو ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب شائقین کرکٹ کو مکمل گنجائش کے ساتھ اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

