Advertisement

اسلام آباد پولیس نے تیسرا سالانہ شوٹنگ مقابلہ جیت لیا

اسلام آباد پولیس نے نیشنل لیول کا تیسرا سالانہ شوٹنگ مقابلہ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اسلام آباد پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا جبکہ آئی جی اسلام آباد نے ٹیم کو آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مقابلے کی ترغیب دی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مسلسل تیسری بار ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پولیس ٹیم نے بہترین نشانہ بازی کا مظاہرہ کر کے اسلام آباد پولیس کا نام روشن کیا۔

واضح رہے کہ نیشنل پولیس بیورو نے چار روزہ آل پاکستان شہداء میموریل شوٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا تھا جبکہ ایونٹ ہر سال شہداء کو خراج تحسین اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

 نشانہ بازی کے مقابلوں میں آئی بی، ایف سی، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ایس ایس یو سندھ پولیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

Advertisement

نشانہ بازی کے مقابلوں میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ خواتین پولیس نے بھی اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔ مقابلوں میں اسلام آباد پولیس پہلی، پنجاب پولیس دوسری جبکہ سندھ پولیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version