Advertisement

ریکارڈ ساز قومی ٹیسٹ کرکٹر بڑی مشکل میں پھنس گئے

قومی کرکٹ ٹیم  کو ٹیسٹ کرکٹ میں بے شمار فتوحات دلوانے والے ریکارڈ ساز لیگ اسپنر یاسر شاہ  بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یاسر شاہ کے قریبی دوست کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج ہوا ہے جس میں یاسر شاہ پر بھی مبینہ طور پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت  مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کی خالہ سمیرا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی  مبینہ طور پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق یاسر شاہ کے دوست فرحان نے متاثرہ لڑکی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ بعد ازاں فرحان نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی  کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردے گا ۔

Advertisement

ایف آئی آر  کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ فرحان نے متاثرہ لڑکی کو  یاسر  شاہ سے بھی دھمکی دلوائی ۔ یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ وہ بین الاقوامی کرکٹر ہے  انہیں کسی بھی مقدمے  میں پھنسادے گا ۔

متاثرہ لڑکی فرح کے مطابق  فرحان نے اسے بلیک میل کر کے ایک نجی کیفے میں لے جاکر دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

متن میں کہا گیا ہے کہ  یاسر شاہ  کو واٹس ایپ  کے ذریعے اس معاملے سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے کہا  کہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہیں آپ فرحان سے فرح کی شادی کروا دیں ۔

پولیس  نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ واقعے  کی تحقیقات کا آغاز  بھی کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version