Advertisement

محمد حسنین نے رضوان کی پرفارمنس کو بریک لگادی

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین نے رضوان کی گزشتہ ایک سال سے جاری شاندار پرفارمنس کو بریک لگادی۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  پلیئر آف دی ایئر 2021 کا اعزاز اپنے نام کرنے والے محمد رضوان کو صفر پر آؤٹ کردیا۔

محمد رضوان نے گزشتہ برس 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی 26 اننگز میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریز کی مدد سے 1326 رنز بنائے تھے۔

رواں برس کے ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی انہوں نے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف نصف سنچریز اسکور کی تھیں تاہم آج وہ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

گزشتہ 37 اننگز میں  یہ پہلا موقع ہے جب محمد رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد حسنین گزشتہ دنوں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آئے ہیں ۔

انہوں نے بگ بیش لیگ کے اپنے ڈیبیو میچ میں پہلا اوور ہی تین وکٹ میڈن کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version