Advertisement

کیا شاہین آفریدی کپتان بن کر اپنا غصہ کنٹرول کر پائیں گے؟

لاہور: شاہین آفریدی نے تسلیم کیا ہے کہ وہ بہت جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں غصہ بھی موجود ہے۔

لاہور قلندرز کا پی ایس ایل 7 کے لیے پری کیمپ اختتام پزیر ہوگیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پری کیمپ شاندار رہا اور دستیاب کھلاڑیوں نے خوب محنت کی۔

کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ جن چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت تھی ان  پر کام کیا اور بہتری آئی جبکہ پری کیمپ میں محمد حفیظ کی وجہ سے بہت فائدہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کپتانی کی وجہ سے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلنا ہے، کپتانی کی وجہ سے ذمہ داری بڑھ گئی ہے لیکن محمد حفیظ سے مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کا انداز جارحانہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے انہیں غصہ بھی آتا ہے لیکن کپتانی کی وجہ سے غصے کو کنٹرول کرنا پڑے گا اور پر سکون رہوں گا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ پرسکون رہتے ہوئے سب سے کام لینا پڑتا ہے جبکہ مجھے اپنی پرفارمنس پر بھی توجہ دینا پڑی گی کیونکہ اگر میری پرفارمنس بہتر ہوگی تب ہی تو دوسروں سے پرفارمنس پر بات کرسکوں گا۔

دوسری جانب حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے پاکستانی کرکٹر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بیٹر محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کی ٹیم میں خامی سے پردہ اٹھادیا ہے۔

محمد حفیظ کہتے ہیں فیلڈنگ بہتر نہ ہونے کے سبب ٹیم اب تک پیچھے ہے جبکہ ہمارے پاس بہترین فاسٹ بولر اور بیٹسمین موجود ہیں لیکن اگر فیلڈنگ بہتر ہو تو جیتنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version