سابق ٹینس اسٹار کرس ایورٹ کینسر میں مبتلا ہوگئی

سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کرس ایورٹ جان لیوا مرض کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کرس ایورٹ نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
https://www.bolnews.com/urdu/sports/2022/01/168568/amp/ pic.twitter.com/B8WwKxsFmc
— Chris Evert (@ChrissieEvert) January 15, 2022
کرس ایورٹ کا کہنا تھا کہ انہیں کینسر کا پہلا اسٹیج ہے، خوش قسمت ہوں کہ کینسر کی جلد تشخیص ہوگئی اور امید ہے کہ کیمو کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والی سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کرس ایورٹ نے 18 سنگلز گرینڈ سلم سمیت تین ڈبل ٹائٹل جیتے ہیں۔
علاوہ ازیں مجموعی طور پر ایورٹ نے 157 سنگلز ٹائٹلز اور 32 ڈبل ٹائٹلز بھی جیتے ہیں جبکہ ایورٹ پروفیشنل ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ 34 گرینڈ سلم سنگلز کے فائلز میں پہنچنے والی کھلاڑی ہیں۔
کرس ایورٹ کے پاس لگاتار 13 سالوں تک گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا اعزاز ہے جبکہ وہ اب براڈ کاسٹر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

