Advertisement

افتتاحی میچ سے قبل کراچی کنگز مشکلات کا شکار

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے کراچی میں ہورہا ہے۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کو پہلے میچ میں محمد عامر  انجری کے سبب دستیاب نہیں  ہوں گے جبکہ  عماد وسیم جورڈن تھامسن قرنطینہ مکمل نہ ہوسکنے کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

مزید پڑھیے: وزیر اعظم کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم پیغام

عماد وسیم اور جورڈن تھامسن کا قرنطینہ ہفتہ 29 جنوری کو مکمل ہوگا۔

Advertisement

دوسری جانب کراچی کنگز کے مد مقابل ٹیم ملتان سلطانز  بھی اپنے ایک اہم کھلاڑی جانسن چارلس سے محروم ہوں گی۔ان کے قرنطینہ کی مدت بھی مکمل نہیں ہوسکی ہے۔

پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا آغاز آج شام چھ بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں  عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل ترانے میں مریم نواز کے نام کی تختی

ایونٹ  کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے کے میچز 7 فروری تک کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل تک بقیہ تمام میچز دوسرے مرحلے میں  لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت کے مطابق کراچی میں ہونے والے تمام میچز میں صرف 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ  لاہور میں شائقین کی تعداد کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version