ثانیہ مرزا کی کینگروز کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی کینگروز کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی ٹٰینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کینگروز کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ بیٹے ازہان مرزا بھی موجود ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے کے ساتھ ساتھ ثانیہ کی مزید دوستیں بھی موجود ہیں جبکہ تمام افراد تصویر میں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
ثانیہ مرزا کا تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ سیلفی لینے کے لیے کینگروز کا شکریہ‘ جبکہ یہ تصویر کلی لینڈ وائلڈ لائف پارک میں لی گئی ہے۔
اس تصویر پر یوکرینین ٹینس کھلاڑی نادیہ کیچنوک نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کینگروز کی سیلفی لینے کی صلاحیت کی بھی تعریف کی جبکہ صارفین کی جانب سے بھی اس تصویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اکثر سوشل میڈیا پر تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جس پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خبردار کردیا
اس سے قبل ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کے پیچھے شعیب ملک بیٹھے ہوئے تھے جبکہ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا تھا کہ شعیب ملک کو ایسا لگتا ہے کہ میں ان کے تاثرات کو نہیں دیکھ سکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News