Advertisement

برطانوی فل بیک کیرین ٹرپر کا نیو کیسل کے ساتھ 12 ملین پاؤنڈز کا معاہدہ

بالآخر نیو کیسل فٹ بال کلب کی انتظامیہ نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے فل بیک کیرین ٹرپر کو 12 ملین باؤنڈزمیں خرید لیا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے فل بیک 31 سالہ کیرین ٹرپر کو نیوکیسل کے نئے سعودی مالک کی خواہش پر خریدا گیا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں نیوکاسٹل فٹ بال کلب کے نئے مینجر مقرر ہونے والے ایڈی ہوئی سے بھی کیرین ٹرپر کی پہلی ملاقات ہو گی۔

کیرین ٹرپر نےلالیگا فٹ بال لیگ کے لئے 2019 میں ایٹلیٹیکو سے ٹا ٹینہم فٹ بال کلب کو جوائن کیا تھا ، یہ معاہدہ 20 ملین پونڈز میں ہوا تھا۔

Advertisement

نیو کیسل کے نئے کوچ سے ان کے تعلقات کا آغاز بہت جلد ہونے والا ہے، کیرین سے معاہدے کے وقت وہ برنلے میں تھے۔

فل بیک ٹرپر نے اسپینش کلب کے لئے 83 میچز میں حصہ لیا اور اپنے کلب کی لالیگا کے گزشتہ سیزن میں کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

برطانوی فل بیک 2020 میں یورو کپ میں بھی انگلش ٹیم کا حصہ تھے۔

نیو کیسل فٹ بال کلب نے انگلش پریمئیر لیگ کے موجودہ سیزن میں اب تک مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ابھی تک پورے سیزن میں صرف ایک ہی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

آنے والے اتوار کو نیو کیسل کا ایف اے کپ میں کیمبرج یونائیٹڈ سے مقابلہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version