کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی جانب سے راس ٹیلر کو زبردست انداز میں خراج تحسین

کیوی بیٹر راس ٹیلر کو آخری میچ میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی جانب سے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر 37 سالہ راس ٹیلر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اپنے کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا جس میں انہیں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی جانب سے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سوشل میڈیا کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر راس ٹیلر کے آخری میچ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ کا نمبر آنے پر جب گراؤنڈ میں اتر رہے تھے تو گراؤنڈ میں موجود تمام کھلاڑیوں نے ایک قطار میں کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔
https://twitter.com/sparknzsport/status/1480305112501293056?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1480305112501293056%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F370214%2F
دوسری جانب گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں نے بھی کھڑے ہوکر راس ٹیلر کا شاندار استقبال کیا ہے جبکہ اس میچ کی پہلی اننگ میں وہ 28 رنز بناکر عبادت حسین کی بول کا شکار ہوئے۔
واضح رہے کہ کیوی بیٹر راس ٹیلر نے گزشتہ برس 30 دسمبر کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 111 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 7 ہزار 655 رنز اسکور کیے ہیں۔
علاوہ ازیں راس ٹیلر نے 233 ون ڈے میچز میں 8 ہزار 581 اور 102 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 19 سو زائد رنز اسکور کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرائسٹ چرچ ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کے 521 رنز کے جواب میں بنگلا دیش 126 پر ڈھیر
راس ٹیلر کا اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن میرا خیال ہے کہ اب ریٹائر ہونے کا وقت آچکا ہے اور موجودہ سیزن کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے بعد وہ ریڈ بال کی کرکٹ چھوڑ دیں گے۔
خیال رہے کہ بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے 521 بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی جس کے جواب میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم صرف 126 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

