Advertisement

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست، ویسٹ انڈیز کو سیریز میں برتری

تیسرے ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو اس نے رومن پاول کی جارحانہ سنچری کی بدولت  مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے۔

رومن پاول نے 53 گیندوں پر 4 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 107 رنز بنائے۔نکولس پوران 43 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے70 رنز بناکر نمایاں رہے۔

برینڈن کنگ 10، شائی ہوپ 4 اور فیبین ایلن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ روماریو شیفرڈ 11 اور کپتان کیرون پولارڈ 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی،جارج گارٹن،ٹائمل ملز، لیام لیونگ اسٹون اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم ٹام بینٹن اور فل سالٹ کی جارحانہ نصف سنچریز کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز ہی بناسکی۔

ٹام بینٹن  نے 39 گیندوں پر 3 چوکوں اور 6 چھکوں کی مددسے 73  رنز جبکہ  فل سالٹ نے 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مددسے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

Advertisement

ان کے علاوہ جیسن روئے 19 ، جیمز ونس 16، لیام لیونگ اسٹون 11، ہیری بروک 10، جارج گارٹن 2، عادل رشید ایک اور کپتان معین علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

ریس ٹوپلی 2 اور ٹائمل ملز ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے 3، کیرون پولارڈ نے 2 جبکہ شیلڈن کوٹریل، جیسن ہولڈر اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

رومن پاول کو شاندار سنچری اسکورکرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

اس فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 1-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version