Advertisement

لاہور قلندرز ٹرائلز کا سیالکوٹ سے آغار

کامیاب جوان پروگرام اور لاہور قلندرز ٹرائلز کے تحت سیالکوٹ میں آج سے ٹرائلز کا آغاز ہوگا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا پیغام پاکستان کے  ان نوجوانوں کے لیے ہے جو کرکٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں، کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو لاہور قلندر کے ساتھ مل کر آج سیالکوٹ وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹرائل لئے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے لاہور قلندر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندر رضاکارانہ طور پر کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کو سپورٹ کر رہے ہیں جس پر ان کا مشکور ہوں۔

کامیاب جوان اسپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو  لاہور قلندر کے ساتھ مل کر باصلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ جو بھی کرکٹ میں آگے نکلنا چاہتے ہیں، ان شا اللہ کامیاب جوان اسپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو  لاہور قلندر کے ساتھ مل کر ان سب کو موقع دے گی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ میں لاہور قلندر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ رضاکارانہ طور پر وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کو سپورٹ کر رہے ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں کو موقع دے رہے ہیں۔

Advertisement

 انکا کہنا تھا کہ اس سے قبل گزشتہ سال 7 دسمبر کو اسلام آباد میں کامیاب جوان ٹیم اور لاہور قلندر نے مل کر ٹرائلز کیے تھے اور اب آج سے سیالکوٹ میں ٹرائلز لئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب آئیں میں آپ سب کا منتظر رہوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version