Advertisement

راشد خان نے بی بی ایل میں تاریخ رقم کردی

راشد خان نے بی بی ایل میں تاریخ کردی

افغان کرکٹر راشد خان نے بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں 6 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد خان نے بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں 17 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ وہ بی بی ایل کی تاریخ کے ایک میچ میں 6 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

Advertisement

راشد خان نے بگ بیش لیگ میں گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ایڈٰیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ انہوں نے اپنی مخالف ٹیم برسبین ہیٹ کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

انہوں نے برسبین ہیٹ ٹیم کے کھلاڑی سیم ہیزلیٹ، جیک لہمن کو یکے بعد دیگرے گیند پر آؤٹ کیا جبکہ اس سے قبل ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا جس کے باعث ٹیم کی بھی ہیٹ ٹرک ہوگئی۔

Advertisement

اگلے ہی اوور میں انہوں نے پھر ایک اور کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ مزید 3 وکٹیں انہوں نے اپنے آخری اوور میں حاصل کی اور اس طرح برسبین کی پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اسی طرح راشد خان نے بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا اور محض 4 گیندوں پر 13 رنز بناکر وہ پولین لوٹ گئے جبکہ اس میچ کی جیت نے ان کی ٹیم کو پوائنٹس تیبل پر بھی مستحکم کردیا ہے اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم پانچویں نمبر آگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version